ملتان (نیوز رپورٹر) 7 روزسے یوٹیلٹی سٹورز کو آٹا کی فراہمی معطل، شہریوں کوپریشانی ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ملتان ریجن کے سیلاب زدگان کے لیئے 69 کروڑ روپے مختص کئے ہیں جن سے متاثرین کو اشیائے خورونوش و ضروریہ فراہم کی جارہی ہیں علاوہ ازیں ملتان ریجن کے لیئے 4 ہزار 10 کلو آٹا کے تھیلوں کا کوٹہ مختص ہے جو براہ راست متاثرین سیلاب کو پہنچائے جارہے ہیں تاہم سیلاب زدگان کو آٹا کی فراہمی کے باعث یوٹیلٹی سٹورز کو آٹا کی فراہمی روک دی ہے جس کی وجہ سے ملتان کے یوٹیلٹی سٹورزکی 80 سے زائد برانچز سے آٹا غائب ہے پچھلے ایک ہفتہ سے آٹا غائب ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صارفین کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیئے آٹا کی سپلائی میں اضافہ نہ کرنے سے آٹا کا بحران شدت اختیار کررہا ہے اور پچھلے ایک ہفتہ سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہری حکومتی ریلیف سے محروم ہیں۔
آٹا کی فراہمی