ملتان (سپورٹس ڈیسک) سپین کے ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 19 سالہ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی نے مردوں کے سنگل مقابلوں کے فائنل میں ناروے کے کیسپر رڈ کو شکست دے کر نہ صر ف اپنے کیریئر کا پہلامیگا ایونٹ اپنے نام کی بلکہ گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے کم عمر ترین عالمی نمبر ایک کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 19سالہ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز سخت مقابلے کے بعد ناروے کے 23 سالہ حریف کھلاڑی کیسپر رڈ کو 4-6، 6-2، 6-7(1-7) اور 3-6 سے ہرا کر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔2005 میں رافیل نڈال کے فرنچ اوپن جیتنے کے بعد سے 19 سالہ کارلوس الکاراز مردوں کے سنگلز مقابلوں کا سب سے کم عمر گرینڈ سلام چیمپئن ہے۔