لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گزشتہ روزگورنر ہاﺅس لاہور میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملاقات کی۔ معاشی حالات اور سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلیغ الرحمان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی اولین ترجیح ہے۔ ا±نہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔ گورنر کہا کہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور ریڈ کریسنٹ کے رضا کار سیلاب متاثرہ علاقوں میں جا کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی میڈیکل ٹیمز بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں روانہ کی جا چکی ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں پوری وفاقی کابینہ اور حکومت کوشاں ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ ا±نہوں نے کہا کہ اس مشکل اور مصیبت کی گھڑی میں ہمیں قوم کو امید دینی ہے نہ کہ مایوسی پھیلانی ہے۔ حالاات مشکل ضرور ہیں لیکن معیشت کے اشاریوں سمیت دیگر شعبوں میں استحکام آیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے ہیں، انشاءاللہ پوری کوشش ہے کہ جلد حالات کو بہتر کیا جائے۔ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک کی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے۔ حالیہ سیلاب کی وجہ سے معاشی دباو¿ اور بڑھ گیا ہے۔ ا±نہوں نے مزید کہا کہ مقامی ٹریکٹر کی صنعت کے فروغ کے لیے آٹو پارٹس کی امپورٹ کو آسان بنایا جائے گا۔
مفتاح،گورنر ملاقات
سیلاب کے سبب معاشی دبا¶ اور بڑھ گیا، مفتاح، گورنر پنجاب سے ملاقات
Sep 13, 2022