ملتان ( خبر نگار خصوصی)ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے فروٹ و سبزی منڈی میں گرینڈ صفائی آپریشن کرتے ہوئے 40 ڈمپر اور ٹرالیوں پر مشتمل ویسٹ اٹھا لیا ہے۔سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمدفاروق ڈوگر نے سبزی منڈی کا دورہ،صفائی کا جائزہ لیا اور بیوپاریوں سے بھی ملاقات کی۔ڈپٹی منیجر آپریشنز حبیب اللہ ظفر بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان سے لائی جانیوالی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سبزی اور پھلوں سے منڈی میں صفائی کے مسائل پیدا ہوئے۔ سبزی منڈی میں صفائی آپریشن میں اضافی مشینری اور ورکرز نے حصہ لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دن کے اوقات میں رش کے پیش نظر سبزی منڈی میں صفائی آپریشن رات کے وقت کیا گیا۔