رحیم ےارخان(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے مہندرپال سنگھ کی پارٹی کے ضلعی رہنماءچوہدری ظفراقبال وڑائچ کی رہائش گاہ آمد، چوہدری حسنین ظفروڑائچ کوپی ٹی آئی سٹی کارپوریشن کاصدرمنتخب ہونے مبارک باددی اورپی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات کی۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ایم پی اے مہیندرپال سنگھ نے کہاکہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ اورچوہدری حسنین ظفروڑائچ کی پارٹی کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔عمران خان نے اپنی لازوال اور انتھک جدوجہد سے پاکستانیوں میں شعور بیدار کر کے انہیں ایک قوم بنا دیا ہے۔ اس موقع پرچوہدری ظفراقبال وڑائچ، چوہدری حسنین ظفروڑائچ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرصائمہ طارق، شمیل مرزا، چوہدری حسان علی، نبیل کمال ودیگرکارکنان موجودتھے۔