ایک روزمیں ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں کرنیولا ملزم گرفتار، ساتھی فرار


ملتان( نمائندہ خصوصی ) ایک دن میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں کرنے والا ملزم تھانہ تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزم کا ساتھی ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران چھینا گیا سامان لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے،گرفتار ملزم نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی جس کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا وہ وارداتیں کر رہا تھا گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کیا کہ انہوں نے دولت گیٹ سے میاں بیوی جو موٹر سائیکل پر سوار تھے کا پیچھا کیا اور انھیں ان کے گھر کے گیت روکنے پر خاتون کے ہاتھوں میں پہنی ہوئیں سونے چوڑیاں کٹر سے کاٹ کر اتار لیں اسی طرح شاہ رکن عالم سمیت دیگر کئی علاقوں میں وارداتیں کرتے رہے پولیس نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسکے دوسے ساتھی کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ تھانہ دیلی گیٹ پولس نے بھی گرفتار ملزم جسے دولت گیٹ پر واردات کے دوران میاں بیوی نے پہچان لیا ہے کی چوڑیوں کی برآمدگی کی کوشش شروع کردی۔
 ملزم گرفتار

ای پیپر دی نیشن