خانیوال(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی نے شہر کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا معائنہ کرکے پانی کے نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوانے کے احکامات دے دیئے- اور مقررہ معیاد کے اندر پلانٹس کے فلٹرز نا بدلنے پر ٹھییکدار کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا۔انہوں نے فلٹریشن پلانٹس پر شہریوں سے صاف پانی کی دستیابی بارے دریافت کیاڈپٹی کمشنر نے 168 دس آر روڈ پر سیوریج لائن کی ڈی سلٹنگ کے کام کا بھی معائنہ کیا اور کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے لطیف گراﺅنڈ کی تزئین و آرائش اورگراﺅنڈ میں پنچز رکھوانے کیساتھ ،چار دیواری کی مرمت اور گیٹ کی تزئیں و آرائش کی ہدایت بھی کی۔