خونخوارکتوں کا حملہ، بچہ جاں بحق، نعش دیکھ کر والدین پر سکتہ


میلسی،وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت، تحصیل رپورٹر،سٹی رپورٹر) خونخوارکتوں کا حملہ، بچہ جاں بحق، نعش دیکھ کر والدین پر سکتہ۔ تفصیل کیمطابق نواحی موضع شمن بستی ریاض آباد کا رہائشی طیب گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک آوارہ خونخوار کتوں نے بچے پر حملہ کر دیا اور گھسیٹ کر فصلوں میں لے گئے آوارہ کتے بچے کے جسم کا سارا گوشت کھا گئے بچے کی نعش دیکھ کر والدین کی حالت غیر ہو گئی واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ میلسی کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے آوارہ کتوں کی بھرمار کے باعث دلخراش واقع پیش آیا بچے کی نعش والدین کے حوالے کر دی گئی ہے اور بچے کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا شہریوں نے انتظامیہ کی بے حسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور متعلقہ اداروں سے کتا مار مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بچہ جاں بحق

ای پیپر دی نیشن