بہاول پور(نیوز رپورٹر) بہاول پورنیشنل اتحاد کاااجلاس زیرصدارت چیرپرسن آسیہ کامل ان کی رہائشگاہ پر منعقدہو اجلاس میں سینئر قانون دان یحی خان ،پروفسیر مدحت کامل میاں محمدنواز'روف الرحمان' عبدالکریم طاہر' عاصم اختر' راناخالدمحمودقمر' دلشاداحمدمغل' ملک امیرایازمونا' ڈاکٹر عبدالرحمان ناصرڈاکٹرہارون یاورشریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آسیہ کامل نے کہاکہ بہاول پورکے ساتھ ہونے والاسوتیلی ماں جیساسلوک کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا ۔بہاول پورکا این ایف سی ایوارڈ کے 100 ارب روپے جاری کئے جائیں دو سے تین ارب روپے سالانہ دیکربہلانہ بندکریں بہاول پورکی محرومیوں کاواحد حل بحالی صوبہ بہاول پورمیں ہی مضمر ہے۔
بہاول پو کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک برداشت نہیں کیاجائیگا :آسیہ کامل
Sep 13, 2022