کوٹ ادو(خبرنگار)عالی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہیپالا نے کہا ہے حالیہ بارشوں اور سیلاب نے پاکستان کے مختلف علاقوں کو بہت متاثر کیا ہے، حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے اپنے وسائل کے مطابق متاثرین سیلاب کے لئے جو اقدامات کئے وہ قابل تحسین ہیں یہ بات انہوں نے کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ مظفرگڑھ میں ڈیرہ غازی خان کے ضلعی انتظامی افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعدعالی ادارہ صحت کا فوکس متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی صحت پر ہے، ہم نے ان کو وبائی امراض بالخصوص ہیضہ، ڈینگی اور ملیریا سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان تک خود پہنچنا ہے اور وہاں میڈیکل کیمپ لگانے ہیں ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان محمد انور بریار، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی عنان قمر، ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ جمیل حیدر سمیت سی ای اوزاور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنران نے اپنے اپنے اضلاع میں سیلاب کی تباہی اور انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر پلیتھا ماہیپالا نے کمشنر ڈی جی خان کو ضلع راجن پر کیلئے ایک منی ایمبولینس، ٹینٹ اور ضروری ادویات فراہم کیں جبکہ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی عنان قمر کی طرف سے نمائندہ عالمی ادارہ صحت کو مظفرگڑھ کا دورہ کرنے پر یادگارہ شیلڈ پیش کی۔
عالمی ادارہ صحت