منڈا چوک (نامہ نگار)وسندیوالی تاجھلار یں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور انتہائی گردوغبار نے پیدل اور موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ ساتھ اطراف میں بسنے والے دکانداروں اور مکینوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں ہیں عرصہ دراز سے یہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے جگہ جگہ خطرناک گڑھوں میں تبدیل ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شہری کرب اور تکلیف سے دوچار ہیں اور ان کی تکالیف کا مداوا کرنے والا کوئی نمائندہ حرکت نہیں آیا۔ جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے فی الفور نوٹس لیکر روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔