ملتان ( سماجی رپورٹر)تنظیماتِ اہلِ سنت ملتان کے زیراہتمام عقیدہ ختمِ نبوّت کانفرنس جامعہ عزیزیہ سیفیہ عزیز آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت سیداحمدمجتبیٰ گیلانی نے کی مہمان خصوصی پیرمفتی بشیرسیفی تھے مولانامحمدایوب مغل نورانی، مرزا محمد ارشدالقادری،پیرعزیزرسول سیفی، ودیگرنے خطاب کیامولانامحمدایوب مغل نورانی نے کہاکہ 7ستمبرکادن عالمِ اسلام اور بالخصوص برصغیر کے مسلمانوں کے لئے فتحِ مبین کادن ہے ہمارے علماو¿مشائخ نے قائدِ ملتِ اسلامیہ امام الشاہ احمد نورانی رحمتہ اللّہ علیہ اور مولانا عبدالستارخان نیازی رحمتہ اللّہ علیہ کی قیادت میں میں سخت اوربھرپورجدوجہدکی اوراس قادیانی فتنہ کی سرکوبی، بیخ کنی کی۔ ہم ا±ن تمام بزرگوں کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر سیداحمدمجتبیٰ گیلانی ، مرزامحمدارشدالقادری ،مفتی بشیرسیفی، عزیز رسول سیفی نے بھی خطاب کیا۔