ملتان ( سماجی رپورٹر)عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ضروری ہے فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لیے تمام جماعتوں کو متحد ہو کرکردار ادا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی اسکالر مولانا مفتی عبدالواحد قریشی نے جمعیت علماءاسلام کے زیراہتمام جامع مسجد رشیدیہ رشید آباد ملتان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے۔ کانفرنس سے مولانا محمد ایازالحق قاسمی، مولانا حبیب الرحمن اکبر، قاری محمد یاسین، زاہدمقصود احمد قریشی، مولانا کلیم احمد لدھیانوی، مولانا محمد امیر حمزہ، مولانا جنید،ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔مولانا عطاءالرحمن، شفیق الرحمان، عبدالرحمن، مولانا محمود الحسن غوری، قاری محمد اسلم،مولاناطلحہ طیب، مفتی عتیق الرحمن، مولانا رشید احمد، قاری محمد عیسی ودیگر نے آئندہ بھی دینی کانفرنسز کرانے کا عزم کیا۔