حکومت کی جانب سے کولڈ سٹورز کا ٹیرف تبدیل کرنا ظلم : سلیم چشتی

Sep 13, 2022

وہاڑی(کرائم رپورٹر )کولڈ سٹورز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی جس میں صدر پیر سلیم چشتی،نائب صدر جاوید اقبال اور جنرل سیکرٹری امجد علی،عامر سہیل،محمد رضا،شفیق مغل،میاں خالد حسین ،راو¿ عمر حیات،یاسر سیٹھی،منور حسین ،ندیم عاشق کے علاو¿ہ دیگر بھی موجود تھے ۔ سلیم چشتی نے کہا کہ حکومت اور نیپرا نے کولڈ سٹورز کا ٹیرف بی 2 سے تبدیل کرکے اے 2 کردیا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے صنعتی ٹیرف سے کمرشل ٹیرف ہونے سے بجلی کے بلوں میں 35 سے 40 فیصد اضافی ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار نے کمر توڑ کے رکھ دی ہے صدر چیمبر آف کامرس میاں خالد حسین نے کہا کہ اگر حکومت نے سابقہ ٹیرف بحال نہ کیا تو پاکستان کولڈ سٹورز ایسوسی ایشن اپنا مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

مزیدخبریں