وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ، محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کرنے کا اطلاق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پر ہوگا۔وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ نے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی۔اس فیصلے کے بعد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف کو قواعد وضوابط کے تحت ایڈہاک ملازمتوں پر بھرتی کیا جاسکے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے اقدام سے محکمہ صحت نے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف کی کمی دور ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہیلتھ کارڈ کے پینل میں مزید اسپتال شامل کرنے کی منظوری

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے والے مریضوں کیلئے پینل میں مزید اسپتال شامل کرنے کی اصولی منظوری دے دی تھی۔وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا تھا جس میں ہیلتھ کارڈ کی افادیت کو مزید بہتر بنانے کا جائزہ لیا گیا تھا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی تھی۔چوہدری پرویزالہٰی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہیلتھ کار ڈ کے ذریعے علاج کرانے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں.ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مزید امراض کے علاج کی سہولت بھی دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق ہیلتھ کارڈ کو مزید بہتر بنایا جائے گا. ہماری حکومت نے اسپتالوں کی ایمرجینسیز میں مریضوں کے لیے مفت ادویات کا پروگرام شروع کیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ پنجاب میں 20لاکھ افراد ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن