مزید سیلاب کا خطرہ،این ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروںکو الرٹ رہنے کی ہدایت

سیلاب کی پیش گوئی کرنے والے ادارے نے ملک میں مزید سیلاب کے خطرے کی گھنٹی بجا دی، این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متعلق ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی، تمام متعلقہ وفاقی محکموں، پی ڈی ایم اے پنجاب، پی ڈی ایم اے سندھ، محکمہ آبپاشی پنجاب، محکمہ آبپاشی سندھ اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ ،میونسپل سٹی ایڈمنسٹریشن کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 17سے 18 ستمبر کے دوران مدھیہ پردیش ہندوستان سے ستلج، راوی اور چناب کے بالائی کیچمنٹ کو متاثر کر سکتی ہے، دریائے ستلج، راوی، چناب اور ان سے منسلک معاون ندی اور نالوں میں پانی کا بہائو بڑھ سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خطرے سے دوچار علاقوں کو ، پیشگی خبردار کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن