پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے معاوضوں کا اعلان کردیا، جاری کیے گئے اعلامیے کیمطابق زخمی کو دو لاکھ اور جاں بحق فرد کے ورثاء کو 8 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ مکمل تباہ ہونے والے گھروں کو چار لاکھ اور جزوی نقصان پہنچنے والے گھروں کو ایک 60 ہزار روپے دیے جائیں گے، ہلاک ہونے والے بڑے جانوروں کے مالکان کو 60 ہزار اور چھوٹے جانوروں کے مالکان کو 8 ہزار روپے ملے گے۔ فصلوں کو نقصان پہنچنے کا معاوضہ 10 ہزار روپے فی ایکڑ مقرر کیا گیا ہے، فصلیں تباہ ہونے والے متاثرہ خاندانوں کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے، 80 ہزار روپے معاوضہ فی متاثرہ باغ کے مالک کو دیا جائے گا۔