کامن ویلتھ یوتھ سیلیبریشن‘جاوید آفریدی کی پیٹریکا سکاٹ لینڈ سے ملاقات

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ یوتھ سیلیبریشن سال تقریبات کے سلسلے میں کامن ویلتھ سیکرٹریٹ لندن میں پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کی بھرپور شرکت۔ پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل پیٹریکا سکاٹ لینڈ سے ملاقات کی۔ جاوید آفریدی نے کامن ویلتھ یوتھ سیلیبریشن کی خصوصی شرٹ پیش کی ۔ کامن ویلتھ فنڈ ریزنگ کیلئے پشاور زلمی اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی سائن شرٹ بھی کامن ویلتھ سیکرٹریٹ کو پیش کی گئی۔زلمی فاونڈیشن کو کامن ویلتھ سے الحاق کا اعزاز حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن