ایشیا کپ سپر 4مرحلہ: حارث، نسیم، سلمان فٹنس مسائل کا شکار، زمان، دھانی سکواڈ میں طلب

Sep 13, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔ذرائع کے مطابق حارث رﺅف اور نسیم شاہ کی سری لنکا کےخلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوسکتی ہے، دونوں فاسٹ باﺅلرز کی انجریز کی نوعیت کا جائزہ لیا جائےگا۔ انجریز کے جائزے کے بعد دونوں فاسٹ باﺅلرز کی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ کل کولمبو میں ہوگا۔ میچ دن اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ نسیم شاہ اور حارث رو¿ف انجری کی وجہ سے بھارت کیخلاف بیٹنگ کیلئے بھی نہیں آئے تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ باﺅلر کے طور پر طلب کرلیا۔ حارث رﺅف اور نسیم شاہ کا میڈیکل پینل معائنہ جاری رکھے گا۔اے سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو متبادل کھلاڑیوں کیلئے درخواست دے گی۔ذرائع کے مطابق آل راﺅنڈر سلمان علی آغا بھی فٹنس مسائل کاشکار ہوگئے ہیں ۔سری لنکا کیخلاف میچ میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے ۔ سعود شکیل کو سلمان علی آغا کی جگہ کھلائے جانے کا امکان ہے۔ سلمان علی آغا کو بھارت کےخلاف میچ میں سویپ شاٹ کھیلتے ہوئے ناک پر گیند لگی تھی۔کولمبو کے ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کی ناک پر ڈریسنگ کی گئی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق سلمان علی آغا کے چہرے پر سوجن ہے لیکن وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل ٹیم ان فٹ کھلاڑیوں کی فٹنس کیلئے مصروف ہے ۔۔ذرائع کے مطابق فاسٹ باﺅلر حارث رو¿ف اور نسیم شاہ اگر مکمل فٹ نہ ہوئے تو متبادل کے طور پر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا جائےگا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل نسیم شاہ اور حارث رو¿ف کی انجری کا معائنہ کر رہا ہے۔میڈیکل پینل کو نسیم شاہ کی ایم آر آئی رپورٹ آنے کا انتظار ہے جس سے انجری کا درست اندازہ ہوسکے گا۔ حارث رو¿ف کی پسلیوں میں تکلیف ہے جس کی وجہ سے انہیں آرام کی ضرورت ہے۔قومی فاسٹ باولر زمان خان آج صبح 9 بجے لاہور سے کولمبو ائیرپورٹ لینڈ کرینگے۔شاہنواز دھانی کا سری لنکا کا ویزاتاحال جاری نہیں ہوسکا۔زمان خان کا ویزا سری لنکا پہلے سے ہی جاری ہوا تھا۔زمان خان ٹیم کو جوائن کرینگے۔شاہنواز دھانی ویزا ملتے ہی کولمبو کےلئے روانہ ہونگے۔

مزیدخبریں