لاہور( این این آئی) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب کے دریاﺅں میں پانی کا بہا ﺅمعمول کے مطابق ہے۔ ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 113000 اور اخراج 133400 کیوسک ہے ،کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد 153233 اور اخراج 145233 کیوسک ہے۔