جڑانوالہ: ہڑتال کی خلاف ورزی پر خاتون سمیت 4 وکلاءکی ممبرشپ منسوخ

Sep 13, 2023

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) جڑانوالہ صدر بار نے کابینہ کے متفقہ فیصلہ پر ہڑتال کی خلاف ورزی اور عدالتوں میں پیش ہونے پر خاتون ایڈووکیٹ سمیت 4 وکلاءکی ممبر شپ منسوخ کر دی۔ پنجاب بار کونسل، ججز صاحبان جڑانوالہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں