لاہور+پشاور( این این آئی) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 90 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 35 ،راولپنڈی میں 26 ،ملتان میں 10 ،فیصل آباد میں 4 ،اٹک میں 4 ،گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں 3،3،مظفرگڑھ میں 2جبکہ رحیم یار خان، اوکاڑہ اور جھنگ میں ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے کل 58 مریض زیر علاج ہیں جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔ خیبر پی کے میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے لگا ہے، 5 اضلاع کو ہائی رِسک قرار دیا ہے۔
پنجاب بھر میں24 گھنٹوںکے دوران90 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی: حکام
Sep 13, 2023