کھٹمنڈو(این این آئی)بھارتی فوجی افسر نے شادی پر اصرار کرنے والی نیپالی گرل فرینڈ کو قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی افسر اپادھیائے کا نیپالی لڑکی کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا، متاثرہ نیپالی لڑکی، شریا شرما نے ملزم، فوجی افسر سے سلی گڑی کے ایک ڈانس بار میں ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کا افیئر تین سال سے چل رہا تھا۔ پولیس نے قتل کو 24 گھنٹوں کے اندر حل کر لیا ہے۔