لاہور(نامہ نگار)کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹر رضوان نصیر نے مراکش زلزلے میں امدادی کارروائیوں کےلئے تیار ریسکیو ٹیم سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ پاکستان ریسکیو ٹیم اقوام متحدہ انسراگ سے انٹرنیشنل ریسپانس کےلئے سرٹیفائیڈ ہے۔پاکستان ریسکیو ٹیم ترکی کی طرح مراکش زلزلہ کے ریسپانس کےلئے مکمل تیار ہے۔