سیمنٹ اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر کمی: ادارہ شماریات

کراچی (این این آئی) سیمنٹ سازی کی صنعت کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر7.6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سیمنٹ کمپنیوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سیمنٹ کمپنیوں کو مجموعی طور پر 46.93ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو 2022ءکے مقابلے میں 7.6فیصد کم ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2022 ءمیں سیمنٹ کمپنیوں کو 43.64 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ علاوہ ازیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور آپٹما کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 2.79ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.6 فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 3.12 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ رواں سال اگست میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.48 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.3 فیصد کم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...