راولپنڈی (آئی این پی ) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 35کارروائیوں کے دوران 10.411 ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 428.943کلوگرام منشیات برآمد کر کے ایک خاتون سمیت 36ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 7 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 79کلو گرام افیون، 14.346 کلوگرام ہیروئن، 325.168کلوگرام چرس ،9.758کلو میتھ ایمفیٹامائن آئس ،660گرام ویڈ اور 18 عدد ایکسٹیسی گولیاں(11گرام وزنی ) شامل ہیں۔ پنجاب نے10کاروائیوںکے دوران 148.694کلومنشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 19ملزمان کو گرفتار کرکے2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمدہ منشیات میں49.200 کلو گرام افیون، 12.750کلو گرام ہیروئن ، 77.600کلو گرام چرس اور 9.144کلو میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہیں ۔ راولپنڈی نے9کاروائیوںکے دوران106.638کلومنشیات برآمدکرکے 12 ملزمان کو گرفتار کر کے 4گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں14.800 کلو گرام افیون ، 1.116کلو ہیروئن ، 90.048کلو چرس ،614 گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس) اور 60گرام ویڈ شامل ہیں ۔ خیبر پختونخوا نے11کاروائیوںکے دوران 79.011کلو منشیات برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔برآمدہ منشیات میں480گرام ہیروئن ،78.520کلوگرام چرس اور18عدد ایکسٹیسی گولیاں شا مل ہیں ۔ سندھ نے 2کاروائیوں میں30.600کلو منشیات برآمدکر کے 3ملزمان کو گرفتار کر کے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں30کلو چرس اور 600گرام ویڈ شامل ہیں۔ بلوچستان نے3کاروائیوں میں64کلوگرام منشیات برآمدکی ۔ برآمدہ منشیات میں15کلو افیون اور 49 کلوچرس شامل ہیں ۔ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔