اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے کیلئے پل کا کردار ادا کریں۔تفصیلا ت کے مطا بق سفیر مسعود خان نے ڈیلاس ٹیکساس میں پاکستانی کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹرراو¿ کامران علی کی رہائش گاہ پر پاکستانی نژاد امریکیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب متحد ہونے کا وقت ہے ، مادر وطن کی حمایت کریں اور اس منفیت کو مسترد کریں جو مایوسی پیدا کرنے کے لیے پھیلائی جا تی ہے۔ اگر ہم تقسیم ہو گئے تو ہم کمزور پڑ جائیں گے۔سفیر نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔ ہم مل کر اسے دنیا کی صف اول کی معیشت اور مضبوط ترین قوموں میں سے ایک قوم بنانے کی منزل تک لے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاک امریکہ تعلقات میں بتدریج بہتری اور مختلف شعبہ جات میں اعلی سطحی ڈائیلاگ جیسی مثبت پیش رفت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں تعاون دوطرفہ تعلقات کا سب سے اہم جزو اور باہمی رشتوں کا مضبوط ترین بندھن ہے۔ انہوں نے امریکہ کے مختلف تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں 8500 سے زائد پاکستانی طلبا کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی طلبا کی تعداد کو دوگنا کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔مسعود خان نے پاکستانی نڑاد امریکی کمیونٹی کی امریکہ اور پاکستان میں خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں اور دوطرفہ تعلقات پر اس کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا۔سفیر نے معدنیات، کان کنی، تیل اور گیس، تعلیم، صحت، فارماسیوٹیکل، بائیو ٹیکنالوجی اور معیشت کے دیگر شعبہ جات کا ذکر کیا جہاں منافع بخش کاروبار کے یقینی مواقع موجود ہیں۔
امریکہ میں مقیم پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کا ری کریں ، مسعود خان
Sep 13, 2023