پشاور (آئی این پی ) ورسک روڈ پر ریمورٹ کنٹرول دھماکے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی، ایف آئی آر میں دہشت گردی اور قتل سمیت 9 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر تھانہ مچنی گیٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کی گئی ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق دھماکا جائے وقوعہ پر پہلے سے پڑا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔ متن کے مطابق دھماکے میں 7 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوا۔