لاہور ہائیکورٹ نے مقدس اسلامی مہینوں میں عام انتخابات روکنے کیلئے دائر درخواست خارج کر دی

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے مقدس اسلامی مہینوں میں عام انتخابات روکنے کے لیے دائر درخواست خارج کر دی۔ درخواست گزار کے مطابق بارہ اسلامی مہینوں میں سے چار مہینے انتہائی مقدس ہیں محرم، رجب،ذوالقعد اور ذوالحج کے مہینے مقدس ہیں جن کا احترام لازمی ہے۔ مقدس مہینوں کے الیکشن کے باعث فسادات اور قتل و غارت ہوچکے ہیں لہٰذا الیکشن ایکٹ کے سیکشن 170 اے کی شق تین اسلامی اصولوں کے خلاف ہے ۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 170 اے کی شق تین کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن