لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کے خلاف سیکرٹری قومی اسمبلی کی انٹرا کورٹ اپیلیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں۔ اپیلوں میں موقف اپنایا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر تحریک انصاف کے 123 ممبران قومی اسمبلی نے استعفے دیئے۔ پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی پرنس محمد نواز اور جواد حسین نے استعفوں کا انکار کیا، سنگل بنچ نے قانون کے برعکس 19 مئی کو ممبران کی بحالی کا فیصلہ دیا۔ عدالت انٹرا کورٹ اپیل منظور کر کے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، استدعا ہے کہ عدالت اپیل کے فیصلے تک سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے۔