میاں اسلم، مسرت و جمشید چیمہ، غلام عباس کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

لاہور (خبرنگار) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں میاں اسلم اقبال، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ اور غلام عباس کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔ جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں ملزمان صنم جاوید و دیگر ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر 16ستمبر کو وکلاءکو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ جبکہ فاضل عدالت نے جناح ہاﺅس حملہ، جلاﺅگھیراﺅکیس میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ پرہونے پرسابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت غیر موثر قرار دیکر خارج کر دی۔ عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کر دی۔ عسکری ٹاور پر حملہ، تھانہ شادمان نذر آتش سمیت چار کیسوں میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے وکلاءسے دلائل طلب کر لئے۔ جبکہ فاضل عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس، کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں میاں محمودالرشید کی درخواست ضمانت پر بھی وکلاءسے دلائل طلب کر لئے۔

ای پیپر دی نیشن