بلوچستان: نگران کابینہ اجلاس، گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق وزراءکیخلاف مقدمہ پر غور

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کابینہ کا اجلاس نگران وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہوا۔ نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ 45 گاڑیاں واپس لے لیں، 25 گاڑیاں ابھی سابق وزراءکے پاس ہیں۔ گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق وزراءپر مقدمات درج کرانے پر غور کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت نے اخراجات محدود کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی سیکرٹریز کے زیر استعمال گاڑیاں بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نصیر آباد میں ویمن پولیس سٹیشن کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔ خاران ڈیم کے تعمیراتی اخراجات بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔ صوبے میں امن و امان کیلئے مختص 70 ارب روپے کے بجٹ پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن