جسٹس بابر ستار کا وکیل کی جانب سے جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر اظہار بر ہمی

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے وکیل کی جانب سے جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے درخواست میں لکھا ہے کہ آپ کو تاریخ کا علم ہی نہیں تھا ، آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کو کیس کی تاریخ کا علم نہیں تھا ؟ ۔ گزشتہ روز ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس بابر ستار نے وکیل سے کہا کہ آپ نے اپنی درخواست کے ساتھ جھوٹا بیان حلفی بھی لگا دیا ہے ، عدالت کی ہر آرڈر شیٹ پر آئندہ سماعت کی تاریخ موجود ہوتی ہے ، یہی وہ خرابیاں ہیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے ، آپ کا کیس دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کر دیتے ہیں ، جھوٹے بیان حلفی والی اس درخواست پر میں کوئی آرڈر جاری نہیں کروں گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...