اسرائیل کا غزہ کے شہریوں کو امریکہ کے ویزا فری پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ

Sep 13, 2023

تل ابیب (اے پی پی)اسرائیل نے غزہ کے شہریوں کو امریکا کے ویزہ فری پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے امریکی شہریت رکھنے والے فلسطینیوں کے سفر کی سہولت دینے کی منظوری دی ہے۔ یہ سہولت ایک معاہدے کی حتمی تیاریوں کا حصہ ہےجس کا مقصد اسرائیلیوں کو بغیر ویزا کے امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔امریکی شہریت امریکن ویزا فری پروگرام میں شامل ہونے کی شرط ہے، اس لیے اسرائیل نے 20 جولائی سے اپنی سرحدوں میں داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے سے ان تمام فلسطینیوں کے لیے داخلے اور اخراج کا آغاز کر دیا ہے جو ایک مدت سے امریکی شہریت رکھتے ہیں۔ تاہم فی الحال یہ آمد واخراج آزمائشی ہے۔اسرائیل کے لیے امریکی شرائط کی تعمیل ثابت کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ اس میں کامیابی کی صورت میں توقع ہے کہ وہ نومبر تک امریکہ میں ویزا فری انٹری پروگرام میں شامل ہو جائیں گے۔یہ اقدام فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی پالیسیوں اور بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے متنازع عدالتی اصلاحات پر دونوں طرف پیدا ہونے والی تلخی کو کم کرنے کا ایک موقع ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں