لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب سمیرا صمدنے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اس حوالے سے صوبے میں صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کے فروغ میں پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کا کردار قابل ستائش ہے۔ حکومت پنجاب کا مقصد خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کو ختم کرنے اور ایسا ماحول بنانا ہے جہاں خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں پوری طرح حصہ لے سکیں۔انہوںنے ان خیالات کااظہارویمن کمیشن اور فیروٹیک (پرائیویٹ) کے مابین معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں کیا۔اس معاہدے پر پی سی ایس ڈبلیو کی سیکرٹری نبیلہ جاوید اور فیروٹیک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او دانش اقبال نے دستخط کئے۔ سمیرا صمد نے کہا کہ گزشتہ سال ہیلپ لائن پر خواتین کی 23,046 کالیں وصول ہوئیں ۔ان کالز کے رسپانس میں مختلف چیلنجز کا سامنا کرنے والی خواتین کو اہم مدد اور قانونی رہنمائی فراہم کی گئی ۔
خواتین کے حقوق کے فروغ میں پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کا کردار قابل ستائش ہے:سمیرا صمد
Sep 13, 2023