لاہور(خصوصی نامہ نگار ) الخدمت فاونڈیشن کے وفد نے ائیر مارشل (ر) فاروق حبیب کی سربراہی میں پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کرمون سے ملاقات کی۔ الخدمت کے وفد نے مراکش میں ہولناک زلزلہ سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اِس موقع پر فاروق حبیب نے کہا الخدمت فاو¿نڈیشن نے 5 کروڑ کی لاگت سے مراکش کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے، جس میں خوراک، طبی امداد اور شیلٹر شامل ہے۔جبکہ الخدمت فاو¿نڈیشن نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی مراکش کے زلزلہ متاثرین کے لیے اپیل بھی جاری کی ہے۔ وفد میں شامل ائیر مارشل (ر)ارشد ملک نے مراکش کے سفیر کو بتایا کہ الخدمت کی آرتھوپیڈک ڈاکٹروں اور عملے کی قابل ٹیم ضروری طبی سامان کے ہمراہ بالکل تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر مراکش کے متاثرہ علاقوں میں خدمات سر انجام دے سکتی ہیں۔
الخدمت فاو¿نڈیشن کے وفد کی پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر سے ملاقات
Sep 13, 2023