الیکشن کمشن جلدسے جلد عام انتخابات کااعلان کرے: خالد مسعود

Sep 13, 2023

لاہور ( نیوز رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ملک میں جلد از جلد انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ صرف عام انتخابات سے ممکن ہے۔ پاکستان کے عوام آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے حقدار ہیں اور ان کو موقع ملنا چاہیے کہ وہ اپنے منتخب کردہ نمائندوں کو آگے لاسکیں۔الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ 90 روز کے اندر انتخابات کے حوالے سے اپنی تمام سرگرمیوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے اور الیکشن کا اعلان کرے۔ آئین اور قانون کے مطابق جتنا جلدی الیکشن ہو ملک کیلئے بہتر ہے۔ریاست عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کے ذریعے ہی اختیارات و اقتدار کے استعمال کی پابند ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات جمہوریت کا بنیادی تقاضا ہے۔مقررہ مدت میں انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا محض استحقاق نہیں بلکہ آئینی فریضہ ہے۔

مزیدخبریں