لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کا جرم یہ ہے کہ وہ آئین پر چلنے کی بات کرتی ہے۔جس دن سے پیپلز پارٹی نے آئین کے مطابق ملک بھر میں نئے الیکشن کروانے کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے،تواس دن سے ہی وہ سیاسی جماعتیں اور وہ قوتیں جن کے نزدیک آئین ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے ان لوگوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کی کردار کشی شروع کردی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آئین پاکستان کی خالق جماعت بھٹو شہید کا نواسہ ہے،اس لئے وہ اپنے نانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کو آئین کے مطابق چلانے کا مطالبہ کرتا رہے گا۔اگر کسی کو یہ بات پسند نہیں تو اس میں ہماری لیڈر شپ کیا کرسکتی ہے۔
پی پی کی لیڈرشپ کاجرم آئین پر چلنے کی بات کرنا ہے:عابدصدیقی
Sep 13, 2023