پاکستان میں اصل تبدیلی بھٹو شہید لےکر آئے تھے: اشرف بھٹی

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصل تبدیلی تو بھٹو شہید لےکر آئے تھے،جنہوں نے پیپلز پارٹی جیسی عوامی پارٹی کی بنیاد رکھی تاکہ ملک کا غریب طبقہ،ریڑھی بان، کسان،ہاری،مزدور اور ایسے لوگ جو کبھی بھی اسمبلی کے اندر ایم پی اے یا ایم این اے بن کر نہیں جا سکتے تھے ان کو اس جماعت کا پلیٹ فارم مہیا کیا، تاکہ وہ بڑے،بڑے جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کو شکست دےکر خود اسمبلی پہنچ کر اپنے مسائل کو خود ہی حل کروانے کے لیے آواز بلند کریں۔بھٹو شہید کے علاوہ باقی جماعتوں نے تو صرف غریب کے نام کی سیاست ہی کی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن