انتہاپسندانہ رجحانات کے تدارک کیلئے صوفیاءکی تعلیمات پرعمل کرنا ہوگا: طاہررضابخاری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری،چیئرمین امورِ مذہبی کمیٹی صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان اورڈائریکٹر جنرل مذہبی امور آصف علی فرخ نے دربار حضرت میاں میر کے 400 ویں رسمِ غسل موقع پر کہا کہ حضرت میاں میر روادارانہ فلاحی معاشرے کے امین اور بین المذاہب مکالمے کے داعی تھے، آپ کامزار د±کھی انسانیت کے لیے آسودگی اورمحبت کا مسکن تھا، انتہاپسندانہ رجحانات کے تدارک کے لیے صوفیاء کے طرزِ زیست کو اپنانا ازحد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ صوفیاءنے اس خطے میں جو طرزِ معاشرت استوار کی اس میں شرفِ آدمیت اور تکریم انسانیت کو بنیادی اہمیت حاصل تھی،صوفیاء نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیااور معاشرتی تحفظات اور سوشل سیکیورٹی کی بہم رسانی کویقینی بنایا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے صوفیاءکی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن