اسلام آباد(نامہ نگار)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں واقع نیشپاآئل فیلڈز میں گیارہویں کنویں سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی۔او جی ڈی سی ایل نے خیبر پی کے میں نیشپا کنویں 11 سے تیل اور گیس کے ذخائر کی پیداوار کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں سے 830 بیرل یومیہ خام تیل اور 1.0ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار شروع ہوچکی ۔او جی ڈی سی ایل کنویں کی 56.45 فیصد شیئر کےساتھ بطور آپریٹر کام کر رہی ہے، اس کنویں کی 4485 میٹرز کی گہرائی تک کھدائی کی گئی ہے۔ کنویں سے حاصل ہونے والی1.0 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کو ایس این جی پی ایل کے نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔نیشپا سٹرکچر میں 2009 میں تیل و گیس کی کھدائی کا آغازکیا گیا تھا، او جی ڈی سی ایل اس وقت کل 10کنوو¿ں سے یومیہ 11300 بیرل خام تیل، 91 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 395 میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار حاصل کررہی ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ پیداوار کو مزید بہتر بنانے کیلئے تیز رفتار بنیادوں پر کام جاری ہے۔