سٹاک مارکیٹ میں مندا، سرمایہ کاروں کے 54 ارب روپے ڈوب گئے

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ منگل کو بھی مندی کی زد میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 350سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45800پوائنٹس سے کم ہو کر 45000پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 54ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب روپے سے گھٹ کر67کھرب روپے رہ گیا اور66.66فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میںمنگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں کی توانائی ،ٹیلی کام ،بینکنگ اور آئل ایند گیس سیکٹر میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45900پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا تاہم خراب معیشت اور سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور تیزی کے دوران منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباﺅ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو ئی اور مارکیٹ45800، 45700اور45600پوائنٹس کی3بالائی حد گنوا بیٹھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 357.33پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45865.73پوائنٹس سے کم ہو کر45508.40پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 120.03پوائنٹس کی کمی سے16182.98پوائنٹس سے کم ہو کر 16062.95 پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30620.75پوائنٹس سے کم ہو کر30377.14پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 54ارب 19کروڑ 4 لاکھ68ہزار469روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب14 ارب5کروڑ78 لاکھ76 ہزار 138روپے سے گھٹ کر6 7 کھرب 59ارب 86کروڑ74لاکھ7ہزار669روپے رہ گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 294کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے73کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،196میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے حب پاور کمپنی1کروڑ18لاکھ ،ولڈ کال ٹیلی کام 97لاکھ81ہزار ،ٹریٹ کارپوریشن 71لاکھ44ہزار ،دیوان موٹرز55لاکھ75ہزار اور پی آئی اے سی 50لاکھ74ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے ریلائنس کاٹن کے بھا? میں40.50روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 580.50روپے ہو گئی اسی طرح8.99روپے کے اضافے سے ابراہیم فائبر کے حصص کی قیمت 259.99روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھا? میں 1573.00روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 21255.00روپے ہو گئی اسی طرح21.36روپے کی کمی سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 1591.46روپے پر آ گئی۔

ای پیپر دی نیشن