اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) ورسک روڈ پشاور کے قریب آئی ای ڈی دھماکے میں شہادت پانے والے لانس نائیک عبدالرحمن شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر بنوں میں ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ)آئی ایس پی آر(کے مطابق شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں حاضر سروس/ریٹائرڈ فوجی اور سول افسران، عزیز و اقارب اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کی لعنت کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
پشاور دھماکے میں شہادت پانے والے لانس نائیک فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
Sep 13, 2023