نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی نے دو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ نیپا وائرس سے ایک مریض رواں ماہ اور دوسرا مریض 30 اگست کو ہلاک ہوا۔ خاندان کے دو اور افراد کے نیپا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نیپا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری‘ کھانسی‘ درد‘ تھکاوٹ اور دماغ کی سوزش شامل ہے۔