روسی طیارے کی سائبیریا میں ہنگامی لینڈنگ 170 مسافروں سمیت عملہ محفوظ رہا

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روسی ائر لائن کے طیارے نے روس کے علاقے سائبریا میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ رسوی میڈیا کے مطابق طیارے جنگل کے نزدیک میدانی علاقے میں لینڈنگ کی۔ طیارے میں سوار 23 بچوں سمیت تمام 170 افراد محفوظ رہے۔ ہائیڈرولک سسٹم فیل ہونے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ طیارہ روسی شہر سوچی سے سائیبرین خطے کے شہر اومسک جا رہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن