محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ ماسٹر پلان 2050 میں بے ضابطگیوں اور کرپشن پر درج کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہےکہ ماسٹر پلان میں قصور کی اراضی کو غیر قانونی طور پر براؤن کیا گیا، پی ٹی آئی صدر کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے میں درج کیا جائے گا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کوٹلہ رائے ابوبکر کی اراضی پرویز الٰہی کے بیٹے کی ملکیت ہے۔حکام نے کہا کہ چیئرمین ایل ڈی اے نے مونس الٰہی کے کہنے پر اراضی کے جعلی نقشے پر دستخط کیے، غیر ملکی کمپنی کے ساتھ اسٹیج 5 پر ماسٹر پلان کی غیر قانونی منظوری دی گئی۔