سری لنکا کیخلاف بڑا میچ، قومی ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی

Sep 13, 2023 | 18:04

ویب ڈیسک

ایشیا کپ میں سیمی فائنل کی حیثیت رکھنے والے پاک سری لنکا میچ کے لئے قومی ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی۔

بھارت کے خلاف میں انجری کا شکار ہونے والے سلمان آغا، حارث روف اور نسیم شاہ سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔سری لنکا کے خلاف ممکنہ طور پر کپتان بابراعظم، شاداب خان، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، امام الحق، شاہین شاہ آفریدی، اثامہ میر،محمد افتخار، زمان خان اور محمد وسیم کھیلیں گے۔

مزیدخبریں