جسٹس بندیال چیف جسٹس ہاؤس سے منتقل، جسٹس فائز کو چیف جسٹس کا پروٹوکول دیدیا گیا

Sep 13, 2023 | 18:52

ویب ڈیسک

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ججز کالونی میں واقع چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا. دوسری طرف نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس کا سیکورٹی پروٹوکول فراہم کردیا گیا اور ان کا چیف سیکورٹی آفیسر بھی مقرر کردیا گیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے. ذرائع کا کہنا ہےکہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس ہاؤس خالی کرکے عام ججز کیلئے مختص گھرمیں منتقل ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رواں ہفتے چیف جسٹس ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔

 واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسی17 ستمبرکوچیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے. انہوں نے اپنے ساتھی ججز کو عشائیے پر بھی مد عو کیا ہے. جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی دعوت دی گئی ہے۔سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 21 جون کو جسٹس فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دی تھی۔صدر عارف علوی نے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی۔

مزیدخبریں