ملک میں مہنگائی کے ایک نئے طوفان نے آنے کی نوید سنا دی ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت منی بجٹ لانے پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ لانے جانے کی بڑی وجہ پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کے محصولات ہیں، جس کا شارٹ فال بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانے سے محصولات کے اہداف حاصل نہ ہونے پر منی بجٹ کے آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو 200 ارب روپے سے زیادہ کے شارٹ فال کا امکان ہے جو تشویشناک بات ہے۔رواں ماہ ستمبر میں ایف بی آر کو 1200 ارب روپے سے زیادہ کے ٹیکس جمع کرنے ہیں جبکہ جولائی اور اگست میں ایف بی آر محصولات میں پہلے ہی 98 ارب روپے کا شارٹ فال تھا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ٹیکس ہدف حاصل نہیں کر سکا ہے۔
مہنگائی کا نیا طوفان، منی بجٹ لائے جانے کا امکان: ذرائع
Sep 13, 2024 | 00:23