وزیر اعظم نے شرح سود میں 2 فیصد کمی خوش آئند قرار دے دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے شرح سود میں 2 فیصد کمی خوش آئند قرار دے دی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار اور معیشت کو فائدہ پہنچے گا. معیشت میں بتدریج بہتری آرہی ہے جب کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے زراعت، صنعت اور برآمدات کو فائدہ پہنچے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے بجلی کے شعبے اور ایف بی آر میں اصلاحات پر کام کررہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کےشعبے اور ایف بی آر میں اصلاحات پر کام کررہے ہیں آئی ایم ایف کے حوالے سے دوست ممالک نے ساتھ دیا جب کہ برادر ممالک نے پاکستان کا ساتھ دے کر تاریخ کو دہرایا ہے ہمیں قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔وزیراعظم کہتے ہیں کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پرعالمی ضمیر خاموش ہے، غزہ میں اقوام متحدہ کے کارکنوں کا قتل افسوس ناک ہے. پاکستان غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتا ہے۔ 
دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ٹاسک فورس نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن کی منظوری لی جائے گی۔ کابینہ 2022-23 اور 2023-24 کے نادرا اکاؤنٹس کے آڈٹ کی منظوری دے گی۔

علاوہ ازیں چینی کی برآمد کی نگرانی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور گوادر پورٹ سے 50 فیصد پبلک سیکٹر امپورٹ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے جب کہ کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کراچی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری لی جائے گی۔اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹراتھارٹی کے تحت فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی جب کہ ‏پلاننگ کمیشن کےممبران کی بھرتی کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...